سعد رفیق سے بیان کی تحریری وضاحت طلب

سعد رفیق سے بیان کی تحریری وضاحت طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کے دھمکی آمیز بیان کا نوٹس لیتے ہوئے تحریری وضاحت طلب کر لی ، ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے انتخابی عملہ تن دہی سے فرائض سر انجام دے رہا ہے کسی امید وار یا سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، حتمی نتائج تک نتائج میں رد وبدل کا الزام لگانا درست نہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کے این اے 131 کے نتائج میں رد و بدل کے الزام کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے، خواجہ سعد رفیق نے اتوار کی شام 7 سے 8 بجے کے درمیان ہی اپنی انتخابی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا وہ ہزاروں ووٹوں کی برتری سے انتخاب جیت چکے ہیں لیکن کچھ پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج روک کر ان میں رد و بدل کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے اور اس طرح کی بیان بازی سے گریز کرنے کی تنبیہ بھی کی ہے۔

وضاحت طلب

مزید : صفحہ اول