جعلی اکاؤنٹس میں 100ارب روپے کی موجودگی کا سراغ مل گیا
کراچی(این این آئی)جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں اب تک 100 ارب روپے سے زائد رقم کا سراغ لگالیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں اب تک 75 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق تحقیقات میں 334افراد اور 210 کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک بھر سے جعلی اکاؤنٹس میں کروڑوں اور اربوں روپے کی موجودگی کے حوالے سے نئے نام بھی سامنے آرہے ہیں ۔
جعلی اکاؤنٹس