مسودہ فائنل ، بجٹ اجلاس کے بعد نیا بلدیاتی نظام اسمبلی سے منظور کرانیکی تیاریاں
میلسی(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی نے یونین کونسل نمبر100 ون ایم کا دورہ کیا، چیئرمین یونین کونسل اور تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری مبشر حسن خان سگو اور دیگر رہنماؤں کا بھر پور استقبال کونسلرز اور دیگر اہل علاقہ نے صوبائی وزیر کو علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر یونین کونسل نمبر100 کے دفتر میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم (بقیہ 49نمبرصفحہ7پر )
پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو مزید با اختیار اور فعال بنانے کیلئے حتمی مسودہ تیار کر لیا ہے اور بجٹ اجلاس کے فوری بعد نئے بلدیاتی نظام کا قانون پنجاب اسمبلی سے منظور کر ا لیا جائیگا اور کے پی کے کی طرز پر پنجاب بھر میں ضلعی حکومتوں ، تحصیل ایڈمنسٹریشن اور ویلج کونسلوں کو نظام لا کر وسائل کو عوام کی دہلیز تک لایا جائیگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے بلدیاتی نظام کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا اور تمام اختیارات صرف ایک ہی شخص نے کنٹرول کیئے رکھے جس کی وجہ سے پورے پنجاب میں بلدیاتی نظام ناکام ہوکر رہ گیا اور ان اداروں کو جان بوجھ کر مفلوج رکھا گیا تا ہم تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو بااختیار بنانے کا وعدہ کیا ہے جس پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ الیکشن میں علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ووٹرز سے جو وعدے کیئے گئے انشاء اللہ انہیں پورا کریں گے اور میلسی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو میگا پراجیکٹ کیلئے مختلف تجاویز دی گئی ہیں اور انشاء اللہ ابتدائی 100روزہ پلان میں یہ منصوبے شامل کرائیں گے اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے یونین کونسل ون ایم کے نئے آفس اور صفائی کے اقدامات پر چیئرمین یونین کونسل مبشر حسن خان سگو اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے وعدے کے مطابق عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں انشاء اللہ ان کے تمام مسائل حل کریں گے اور درکار وسائل بھی مہیا کیئے جائیں گے اس موقع پر یونین کونسل ون ایم کے چیئرمین مبشر حسن خان سگو نے صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی کی جانب سے یونین کونسل کا دورہ کرنے پر ان کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ آپ کی قیادت میں ضلع وہاڑی تعمیر و ترقی کی منازل طے کریگا ضلع بھر کی عوام با الخصوص تحصیل میلسی کے شہریوں کو آپ سے بھر پور توقعات وابستہ ہیں ماضی کے حکمران عوامی نمائندوں نے جان بوجھ کر علاقے کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا اور انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے تھانہ کچہری کے زور پر عوام کو دبایا یہی وجہ ہے کہ قومی الیکشن میں میلسی کی عوام نے ایسے سیاستدانوں کا بوریا بستر گول کرتے ہوئے کھچی خاندان اور تحریک انصاف کو واضح مینڈیٹ دیا اور پی پی 235 سے نواب علی رضا خان خاکوانی کو بھی بھاری اکثریت سے ایم پی اے منتخب کیا انشاء اللہ تحریک انصاف کی پوری ٹیم متحد ہو کر عوام کی خدمت یقینی بنائیگی اس موقع پر ایم پی اے نواب علی رضا خان خاکوانی ، عالمگیر خان کھچی، یونین کونسل ون ایم کے وائس چیئرمین شیخ ذوالفقار ، یونس حسن خان سگو، احسان الہٰی خان سگو، انعام الہٰی خان سگو، ملک سجاد حسین خان سوہلہ، محمد صدیق خان ماہنی، میاں محمد افضل، حیدر خان ، حاجی گل محمد، جہانزیب شاہ، سیکرٹری یونین کونسل مہر یٰسین لدھڑ سمیت معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔