پولیس کو کیوں بتایا؟ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مخبر قتل، مٖخالفین نے شہری مار ڈالا

پولیس کو کیوں بتایا؟ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مخبر قتل، مٖخالفین نے شہری مار ڈالا

ساہوکا ‘ وجھیانوالہ (نمائندہ پاکستان ) 2 مختلف حادثات میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق ساہوکا کے نواحی گاوں چک نمبر 317ای بی کے رہائشی محمد رمضان کو ملزمان زبیر عرف بیری ،طاہر ولد خلیل ،طارق ٹوانہ 1کس نامعلوم شخص نے اچانک روک لیا اور محمد زبیر عرف بیری جو کہ چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا اس کی مخبری کرنے فائرنگ کر کے رمضان کو قتل کر دیا پولیس نے مقتول کے والد شریف ولد شاہ دین کی درخواست (بقیہ 53نمبرصفحہ7پر )

پر 4افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاہے ۔ دریں اثناء وجھیانوالہ کے نواحی گاؤں تھانہ چھب کلاں کی حدود میں چک نمبر 80/15.Lمیں عبدالجبار عرف A.Dمغل اپنی آٹے والی چکی پر نماز مغرب پڑھ رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد 125موٹر سائیکل پر آئے اور فائر مار کر فرار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا تھانہ چھب کلاں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ۔

قتل

Back t

مزید : ملتان صفحہ آخر