سرائیکستان صوبہ محاذ کی لینڈ مافیا ، جعلسازوں کیخلاف ریلی ، نعرے بازی
ملتان(سٹی رپورٹر)سرائیکستان صوبہ محاذ کے زیر اہتمام ملتان بچاؤ لینڈ مافیا اور جعل ساز بھگاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ایس پی چوک ملتان سے نواں شہر تک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ ‘ کو چیئرمین ظہور دھریجہ نے کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے (بقیہ 54نمبرصفحہ7پر )
ہوئے خواجہ غلام فرید کوریجہ ‘ ظہور دھریجہ ‘ مہر مظہر کات ، رانا ذیشان نون ، ملک جاوید چنڑ، سلیم الرحمن میو ، اجالا لنگاہ ، عابدہ بخاری ، جام فیض اللہ ، محمد بخش براٹھا ، منظور حسین خان جتوئی ،ساقی سمینوی ، فزا بی بی ، شریف خان لشاری ، نعیم خان لشاری ، ندیم خان ، مہار سلیم، سلیمان بھٹہ ، ساجد کورائی نے کہا کہ ملتان میں لینڈ مافیا کی بڑھتی ہوئی کاروائیاں بد ترین دہشتگردی ہے ، جب پولیس انسپکٹر لینڈ مافیا کے سرغنہ ہوں اور پولیس خاموش ہو تو جرائم پیشہ افراد کو طاقت ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا نے ہر جگہ پنجے گاڑ رکھے ہیں ، ہر جگہ بے رحم احتساب ہونا چاہئے اور اگر کوئی پولیس وردی کا ناجائز فائد اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا بھی احتساب ہونا چاہئے ۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ ہم مسلسل مطالبہ کرتے آ رہے ہیں کہ تھل اور چولستان پر لینڈ مافیا کی کارستانیوں کا بھی نوٹس لینا چاہئے اور دمان پر بھی جو قبضے کئے گئے ہیں ، ان کو واگزار کرانا ضرویر ہے۔ سرائیکی رہنماؤأں نے کہا کہ جمہوریت کے بارے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ اور فوج کے ترجمان کا بیان درست ہیم گر سرائیکی وسیب ، سرائیکی صوبے اور سرائیکی وسیب کے وسائل پر غیر جمہوری قوتوں کا قبضہ نا قابلِ برداشت ہے۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کا عرس مبارک شروع ہے مگر زائرین کو کوئی سہولت حاصل نہیں ،حکمرانوں کو سرائیکی وسیب کے مزارات سے امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہئے اور آج جب کہ اس خطے کے سیاستدانوں کے پاس ہے اور سجادہ نشین دربار بہاؤ الدین زکریا ملتانی خود بہت بڑے منصب پر تعینات ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاک پتن میں بابا فرید ، کوٹ مٹھن میں خواجہ فرید اور شور کوٹ میں سلطان باہو یونیورسٹی بنائی جائے ۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ انسپکٹر فہیم بم جیسے قبضہ گروہوں کو کھلی چھٹی سے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ نرم رویہ اس لئے رکھا جا رہا ہے کہ ملزم پولیس وردی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی قبضہ گیریوں کے خلاف اپریشن قابل تصدیق ہے جس طرح لاہور کے قبضہ گیروں کے خلاف سپریم کورٹ نے خصوصی آپریشن کیا ، اس طرح ملتان میں بھی سپریم کورٹ اس طرح کا ایکشن لے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو لینڈ مافیا کے بار ے میں خط بھی لکھا ہے ۔ جعل سازی اور لینڈ مافیا ایک کینسر ہے ،اس کے خلاف فوجی اپریشن اور بے رحم احتساب کی ضروری ہے ۔ ریلی کے اختتام پر چوک نواں شہر میں احتجاج کیا گیا جس میں کرپشن اور جعل سازی اور لینڈ مافیا مردہ باد، انسپکٹر فہیم بم ، اسلم کرلہ اور تمام گروپ کے خلاف کاروائی کے حق میں قراردادیں منظور کی گئیں ۔ متاثرین کی زمینوں کی واگزاری اور مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلانے کے مطالب ات اور لینڈ مافیا کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔