جی ایم ملتان سکھر موٹر وے کی ذمہ داری نسیم عارف کے حوالے

جی ایم ملتان سکھر موٹر وے کی ذمہ داری نسیم عارف کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزارت مواصلات کی طرف سے تبادلہ کئے (بقیہ 45نمبرصفحہ7پر )
جانے والے جنرل منیجرنسیم عارف آج سے باقاعدہ طورپرجی ایم ملتان سکھرموٹروے کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ذمہ داری سنبھالنے کے فوراًبعدوہ سکھرسے ملتان تک مختلف سیکشنوں پرجاری تعمیراتی کاکاجائزہ لیں گے۔مختلف سیکشنوں کے پراجیکٹس ڈائریکٹرزاورریذیڈنٹ انجینئرزانہیں جاری تعمیراتی کام بارے بریفنگ دیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان سکھرموٹروے پرتعینات ہونے والے جی ایم نسیم عارف لاہورعبدالحکیم موٹروے پربطورجی ایم فرائض سرانجام دے رہے تھے جس کا90فی صد تک کام تقریباًمکمل ہوچکاہے ۔اس منصوبہ کااضافی چارج بھی نسیم عارف کے پاس رہے گا۔عبدالحکیم لاہورموٹروے پران کی زیرنگرانی بروقت تعمیراتی کام ہونے پراب انہیں ملتان سکھرموٹروے پرتعینات کیاگیاہے تاکہ یہ منصوبہ بھی مقررہ وقت میں مکمل ہوسکے ۔بتا یاجاتاہے کہ 250ارب روپے کی لاگت سے زیرتعمیر 292کلومیٹرملتان سکھرموٹروے منصوبہ پردسمبر2016ء میں کام شروع ہوتھا‘منصوبہ جون 2019ء میں مکمل ہوگا۔