محکمہ جنگلات میں 20 کروڑ کی مبینہ کرپشن ، افسروں کو رگڑا لگانے کی تیاریاں
ترنڈہ محمد پناہ(نمائندہ خصوصی )محکمہ جنگلات رینج خان پور ،لیاقت پور اورعباسیہ میں 20کروڑ روپے کی کرپشن ،سابق DFOمیاں جاوید اقبال ،SDFO عباسیہ ملک اظہر عباس ،بلاک آفیسران غلام معین الدین شاہ ،فوجی محمد افضل،ولیم جان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج،مقدمہ شہری محمد علیم کی مدعیت میں درج کیا گیااینٹی کرپشن نے جنگلات آفیسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا کاروائی تیز تفصیل کے مطابق مقامی شہری چوہدری محمد علیم نے ریجنل (بقیہ 55نمبرصفحہ7پر )
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاول پور کو تحریری درخواست دی کہ رحیم یار خان کے DFOمیاں جاوید اقبال نے اپنے ماتحت عملے کے ذریعے فرضی نیلامی شوء کر کے جعلی ورک آرڈربنا کر رینج لیاقت پور کے بلاک اوچ شریف،ترنڈہ محمد پناہ ،رینج خانپور کے بلاک خانبیلہ،فتح پور کمال ،ظاہر پیر،رینج صادق ،آباد کی انہار کنڈیرمائنر،قسمانی مائنر ،مبارک مائنر ،لغاری مائنر ،لمہ مائنر ،بھونگ ڈسٹری،لمہ ڈسٹری ،ماچھکہ مائینر اور گڈوسویتراروڈ سے تقریباً30ہزار درخت نہایت ہی کم عرصے میں کٹوا کر فروخت کر دیئے ورک آرڈ ر نمبری لاٹ نمبری69/USP/12-13 ٹھیکیدار محمد عرفان ولد عبدالغفور کے نام پربذریعہ چھٹی نمبری 3431/LCمورخہ30-04-13جاری ہوا اس ورک آرڈرکے کام کی منظوری دینا ناظم جنگلات بہاولپور کی پاور میں آتا ہےDFOصرف 2لاکھ روپے تک کی منظوری دے سکتا ہےDFOنے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے مذکورہ کام سر انجام دیا کیا ورک آرڈر میں توسیع کی فیس ادا کی گئی ؟ وصول عوضانہ سرکار بک کا ولیم جان ودیگر نے DFOکی آشیرباد سے غلط استعمال کیا رسید نمبری 88197کاؤنٹر کاپی رقم میں 1000/-روپے درج ہیں جب کہ دوسرے پرت میں وہی رقم 163000/-روپے درج ہیں جو لکڑ چوری میں معاون ثابت ہو ئی رسید نمبری88198کاؤنٹر کاپی پر رقم 1000روپے جب کہ دوسرا پرت جو لکڑی چوری کرنے میں معاون ثابت ہوا اسی رسید کی رقم 129000/-روپے ہیں رسید نمبری88199کاؤنٹر کاپی پر رقم مبلغ5700/-روپے اور دوسرے پرت جو ٹرک کے ساتھ لکڑ چوری کرنے میں معاون ثابت ہوئی اسی رسید کی رقم 180000/-روپے ہیں مذکور ہ بلاک وبیٹس ہائے میں فرضی وجعلیP.CاورC.Cکیسز بنائے گئے ہیں فرضی و بوگس ڈیمیج رپوٹیں چاک کی گئیں اسکوRFOلیاقت پور نے تحریری طور پر بوگس قرار دیا اور ولیم جان کے خلاف پہلے بھی کیسز تھے دوبارہ بحال کر کے پھر بلاک آفیسر کا چارج دے دیا گیا تمام کیسز انٹی کرپشن کیوں نہیں بھجوائے گئے؟ عباسیہ جنگلات کے بلاک نمبر 3میں تعینات بلاک آفیسر فوجی محمد افضل نے ذخیرہ سے درخت سفیدہ ومسکڈ کٹوائے جس کی نشاندہی سائل ودیگر شہریوں نے13-09-13کو بذریعہ SMSسیکریٹری فاریسٹ پنجاب اور کنزرویٹر جنگلات بہاول پور کو کی گئی کنزرویٹر کے حکم پر SDFOلال سونہارا موقع پر آئے فوجی افضل نےSDFOعباسیہ سے مل کرچوری شدہ درخت صرف ایک دن پہلے یعنی 14-09-13کو فارم نمبر5پر درج کیا لیکن انکوائری آفیسر نے پھربھی پکڑ لیا اور فوجی افضل کو شوء کا نوٹس نمبری 38384جاری کیا بعد ازاں 19-09-13کو آرڈر نمبر71/RFDکے ذریعے معطل کر دیا گیا ٹھیک 8دن بعد کرپشن کے بے تاج بادشاہ DFOمیاں جاوید اقبال نے بھاری رشوت لے کر فوجی افضل کو بحال کر کے دوبارہ اسی بلاک پر تعینات کر دیاگیاجب کی یہ سراسر محکمانہ غداری ہے کیونکہ قانون کے مطابق کسی بھی ملازم کو جس جگہ سے معطل کیا جائے وہاں دوبارہ تعینات نہیں کیا جاتا ۔یاد رہے کہ سیکرٹری فاریسٹ نے کٹائی پر سختی سے پابندی کی ہوئی تھی قبل ازیں بھی میں نے ودیگر شہریوں کے SMSکرنے واطلاع دینے پر عباسیہ لنک وقاسم والا رینج بلاک نمبر1کے فاریسٹ گارڈ بلاک آفیسر کو کرپشن ثابت ہونے پر معطل کر دیا گیا تھا ٹھیک ایک ہفتہ بعدDFOاقبال نے بھاری رشوت لے کر انہیں بحال کرکے دوبارہ اسی جگہ تعینات کر دیا ترنڈہ محمد پناہ بیٹ سے تقریباً600درخت سانگلہ بیٹ سے 610درخت اور مستوعی بیٹ سے 200درخت شارٹ نکلے ہیں کیا وہ صرف فاریسٹ گارڈ یا بلاک آفیسر نے نقصان کیا ؟DFOمیاں جاوید اس نقصان کے دوران کیاں تھے سیکرٹری فاریسٹ پنجاب نے کچھ ماہ قبل ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر دویلپمنٹ ملتان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر موقع پر بھیجی لیکن نہ معلوم وجود کی بناہ پروہ ٹیم کچھ نتیجہ نکالے بغیر واپس چلی گئی اور آج تک لکڑ ی چوری میں ملوث آفیسران کے خلاف کوئی کاروائی سامنے نہ آسکی دوران ٹیم یہ انکشاف بھی سامنے آیا تھا کہDFOمیاں جاوید نے تمام رینجوں سے چندہ بھی وصول کیا تھااور سینئر چیف کنزرویٹر پنجاب رانا شبیر سے رابطہ کر کے ٹیم سے اپنی جان بخشی کرائی چوہدری محمد علیم کی درخواست پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاول پور کے حکم پر سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن بہاول پور نے سابق DFOمیاں جاوید اقبال ،SDFOعباسیہ ملک اظہر عباس ،بلاک آفیسران غلام معین الدین شاہ ،فوجی محمد افضل،ولیم جان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ۔