عراقی کابینہ کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع
بغداد(این این آئی) عراق میں وزیر کے منصب پر فائز ہونے کے لیے آن (بقیہ 42نمبرصفحہ7پر )
لائن درخواستیں دینے والے امیدواروں کی تعداد 15184 تک پہنچ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعلقہ ذریعے نے بتایاکہ قانونی اور تکنیکی طور پر شرائط پوری نہ کرنے والی درخواستوں کو نکال دیا گیا ہے اور درخواستوں کے اولین جائزے کے بعد 600 بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں ان امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا تا کہ ان کی اہلیت اور صلاحیت کو پرکھا جا سکے۔ اس کے بعد امتیازی امیدواروں کو نامزد وزیراعظم سے ملاقات کے لیے چْنا جائے گا۔
عراقی کابینہ