کنٹونمنٹ بورڈ ملتان ، وائس پریذ یڈنٹ طارق نیاز ہیرا پھیری مال بٹورنے میں سب سے آگے

کنٹونمنٹ بورڈ ملتان ، وائس پریذ یڈنٹ طارق نیاز ہیرا پھیری مال بٹورنے میں سب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے منتخب نمائندوں کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، کینٹ کے رہائشیوں سے رقوم بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے ، ممبران کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری خالد اسد ، شمشاد علی انصاری ، سعید احمد مونی ، ثنا اکبر ،فرحانہ ماجد الٰہی کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے (بقیہ 57نمبرصفحہ7پر )
بعض منتخب نمائندوں نے کینٹ کے لوگون کولوٹنے اور مختلف حیلے بہانوں سے رقم بٹورنے کا جو سلسلہ روارکھا ہوا ہے ،وائس پریذیڈنٹ طارق نیاز نے مال پلازہ کی آٹھ دوکانوں کے ایگریمنٹ میں ہیرا پھری کر کے کروڑوں روپے ناجائز طریقے سے بنالیئے ، اسی طرح ملتان کینٹ کے عوام لوٹنے کی ویڈیوز بھی بن چکی ہیں ،ممبر رانا اشرف واضح طور پر جمیل آباد کے رہائشی سید بلال شاہ سے کام کرانے کے لئے رشو ت وصول کی ہے‘ جمیل آباد کے رہائشی کاشی نامی شخص سے پچاس ہزار کسی اور ناجائز کام کروانے کی ڈیمانڈ بھی بتا رہاہے اور ساتھ ہی بلڈنگ انسپکٹر رضوان جسکانی کے گیٹ لگانے کا آرڈر بھی دے رہا ہے اور کینٹ بورڈ کے افسران کو گالیاں دے کر انکے نام پر رقم بھی وصول کر رہاہے ، کینٹ کے ممبران میں اسکی تشویش پائی جاتی ہے ممبران کا کہنا ہے کہ اگر ایم سی بی مال پلازہ کی کرپشن پر اگر کسی کو سزادے دی جاتی تو یہ واقعات رونما نہ ہوتے ، کینٹ بورڈ کے ممبران چوہدری خالد ، شمشاد ، سعید احمد ودیگر نے حکام بالاسے کاروائی کی اپیل کی ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ