ضمنی انتخابات شفاف ،اپوزیشن کے تحفظات درست نہیں،شوکت یوسفزئی

ضمنی انتخابات شفاف ،اپوزیشن کے تحفظات درست نہیں،شوکت یوسفزئی

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور ایم پی اے شوکت یوسفزئی نے ضمنی الیکشن کو شفاف قرار دیتے ہوئے ن لیگ کی طرف سے پولنگ بوتھ کے اندر فوجی جوانوں کی موجودگی پر تحفظات کو مسترد کر دیا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پہلے ہی ہار مان چکی انہوں نے کہا کہ فوج (بقیہ 58نمبرصفحہ7پر )

اور پولیس کی موجودگی میں پورے ملک میں ضمنی انتخابات انتہائی پر امن رہے اور کسی کو دھاندلی کرنے کی جرات نہیں ہوئی شائد ن لیگیوں نے دھاندلی کا پلان بنایا تھا جو ناکام ہوا میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جنرل الیکشن کے برعکس ضمنی انتخابات کو مانیٹر کرنا آسان ہوتا ہے ملکی و غیر ملکی میڈیا میں سے کسی نے دھاندلی کی شکایت نہیں کی تاہم دن کے دو بجے کے بعد سے ن لیگ کے رہنما دھاندلی دھاندلی کا شور مچاتے رہے ترجمان نے کہا کہ نواز شریف بغیر شناختی کارڈ کے ووٹ ڈالنے گئے تھے ان کو بھی اجازت نہیں دی گئی اس سے زیادہ شفافت کیا ہو سکتی ہے ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف کو حکومت نے نہیں نیب نے کرپشن پر پکڑا ان کیخلاف کیسز پہلے سے چل رہے تھے اگر حکومت کی مداخلت ہوتی تو پھر ن لیگی یہ بھی بتا دیں کہ نواز شریف کو کس نے پکڑوایا وہ تو خود وزیر اعظم تھے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عوام عمران خان پر اعتماد کر تے ہیں ووٹ بھی ان کے نام پر ملتا ہے کیونکہ باقی لیڈرز ڈس کریڈٹ ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی مصنوعی ہے حالات جلد بہتر ہو ں گے ترجمان نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کیخلاف جلد کریک ڈاؤن ہوگا ضلعی انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پر کام تیز کر دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ محمود خان خود کام کی نگرانی کرر ہے ہیں امید ہے دسمبر یا جنوری تک بی آرٹی کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا ۔ترجمان نے کہاکہ پشاور یونیورسٹی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو منگل سے اپنا کام شروع کر دے گی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی پر مشتمل ہے اس کے باوجود یونیورسٹی میں احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کے 8ماہ کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں آج پیش کیا جا ئے گا جس میں کوشش کی گئی ہے کہ غریبوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان میں صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکال دیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر