تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلا ت سے نکالے گی ، فیصل واوڈا
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے (بقیہ 59نمبرصفحہ7پر )
کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلا ت سے نکالے گی ٗ پچھلی حکومتوں کی مجرمانہ کارروائیوں اور ملبے کو صاف کرنے کے لیے ہمیں وقت کی ضرورت ہے ٗ اسحاق ڈار اچھے وزیر تھے تو اپنے خلاف دائر کرپشن کیسز کا سامنا کر نا چاہیے ۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے لیکن پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت بہتر اور کارآمد پالیسیاں اپناتے ہوئے ملک کو درست سمت پر گامزن کرنے کیلیے کوشاں ہے اور انشاء اللہ تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلات سے نکالے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران کسی بیل آؤٹ پیکج کا مطالبہ نہیں کیا تاہم سعودی عرب نے اشارہ دیا ہے کہ وہ پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی مجرمانہ کارروائیوں اور ملبے کو صاف کرنے کے لیے ہمیں وقت کی ضرورت ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے غریب عوام کے لیے کچھ نہیں کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت غریب عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگر ایک اچھے وزیر تھے تو انہیں پاکستان میں اپنے خلاف دائر کرپشن کیسز کا سامنا کرنا چاہئے۔