عوام کے زمینوں کی نقصانا ت کا ازالہ کیا جائے‘ مولانا عارف
مہمند (نمائندہ پاکستان)مہمندڈیم کی تعمیر کے زد میں امبار اتمانخیل قبیلے اور دانشکول کے عوام کے زمینوں کی نقصانا ت کا ازالہ کیا جائے۔ ڈیم سے متاثر ین کو خصوصی پیکج بھی دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف)مہمند کے امیر مولانا محمد عارف حقانی نے اخباری بیان میں کہا کہ ڈیم کی تعمیر خوش آئند اقدام ہے مگر اس سے امبار اتمانخیل اور دانشکول علاقے کے عوام کی زمین کافی متاثر ہوں گے۔اسلئے حکومت ان متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ضرور کریں کیونکہ قبائل پہلے سے پسماندگی کا شکار اور یہی چند جرب زمین انکے ذریعہ معاش ہیں جو زمین ڈیم سے متاثر ہوگا انکے مالکان کوخصوصی پیکج بھی دیا جائے تاکہ انکے نقصانات کا ازالہ ہوسکے انھوں نے وفاقی حکومت سے متاثرین کے بھر پور مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔