اندرون شہر میں تاریخی عمارت منہدم کرنے پر سرکاری افسر سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

اندرون شہر میں تاریخی عمارت منہدم کرنے پر سرکاری افسر سمیت دو افراد کے خلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ روز اسامائی گیٹ میں تاریخی عمارت کے منہدم کرنے کے حوالے سے میڈیا پر نشر کی جانے والی خبروں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سرکاری افسر سمیت دو افراد کے خلاف تھانہ خان رازق میں انچارج سٹی میوزیم گورگٹھڑی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی ہے ۔ایف آئی آر میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک اور لیز ہولڈر شہاب کمال کو نامزد کیا گیا ہے۔محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق مذکورہ تاریخی عمارت لیز پر دی گئی تھی جبکہ عمارت گرانے کی این او سی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے جاری کی ۔واضح رہے کہ صوبے میں سو سال سے قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے پر پابندی ہے۔