ڈومیسائل کی دوبارہ ویریفکیشن کو شفاف طریقے سے کیا جائے

ڈومیسائل کی دوبارہ ویریفکیشن کو شفاف طریقے سے کیا جائے

مہمند (نمائندہ پاکستان)مہمند، ضلع مہمند کے میڈیکل و انجینئرنگ کوٹہ میں ڈومیسائل کی دوبارہ ویریفکیشن کو شفاف طریقے سے کیا جائے، جن افرادکے شناختی کارڈ میں مستقل اور موجودہ پتہ ضلع کا ہوں انہی کی ویریفکیشن کی جائے۔ ان حیالات کا اظہار اکبر شیر سکنہ بہائی کور یکہ غنڈ نے مہمند پریس کلب میں اخباری نمائندوں کوبتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ہمیں میڈ یکل و انجینئرنگ کوٹہ میں مقامی امیدواروں کے بجائے دوسرے اضلاع اور نان لوکل امیدوار وں کوجعلی ڈومی سائل اور اثر ورسوخ کے ذریعے داخل ہو جائینگے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر مہمند سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ میڈیکل کوٹہ میں منتخب امیدوار وں کی دوبارہ ویریفکیشن کے طریقہ کار کو شفاف بنائے کیونکہ جن افراد کے شناختی کارڈز میں مستقل و موجودہ پتہ ضلع مہمندکا نہ ہو تو وہ اس کے حقدارہرگز نہیں۔ دہشت گردی جیسے سخت حالات اور غربت کے مارے مقامی طلباء بھر پور کوشش کے باجود بھی منتخب نہیں ہوتے، اوردوسرے اضلع کے اُمیدوار اثرو رسوخ اورملی بھگت سے ہمارے حقوق عصب کر رہے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی ویریفکیشن کو شفاف انداز میں کیا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر