صوابی میں جھاڑو لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ افتتاح
صوابی( بیورورپورٹ ) وزیر اعلی کے معاون خصوصی عبدالکریم خان نے ٹی ایم اے لاہور میں جب کہ ضلع ناظم صوابی حسن خان ایڈوکیٹ ، تحصیل ناظم صوابی واحد شاہ اور ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی نے صوابی میں جھاڑو لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صفائی نہ صرف نصف ایمان ہے بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی صفائی نا گزیر ہے ہم سب کو چاہئے کہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اسی طرح زیادہ سے زیادہ شجر کاری کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو آلودہ ماحول سے نجات مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے عوام صاف اور سرسبز شاداب پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اسی طرح نوجوان اور طلباء بھی اس مہم میں اپنا کر دار ادا کریں