شکر پورہ ، دامان افغانی کی ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر، زمیندار سراپا احتجا ج

شکر پورہ ، دامان افغانی کی ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر، زمیندار سراپا احتجا ج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پ ر)ٹاؤن کونسل ٹو پشاور کے ممبر حاجی عبدالمتین خان اور زمینداروں نے واضح کیا ہے کہ اگر فوری طور پر زرعی اراضی کو پانی کی فراہمی یقینی نہ بنا نے کی صورت میں ایری گیشن کے دفتر کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی‘اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوسی نحقی کے دیہات شکرپورہ گلبہار ‘دامان افغانی اور ملحقہ علاقوں کے زمینداروں نے کہا کہ علاقے کی اراضی کو پانی نہ ملنے کے باعث یونین کونسل نحقی کی ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث زمیندار سخت معاشی مشکلات سے دوچار ہیں ‘انہوں نے کہا کہ گنے ‘خوبانی ‘ناشپانی ‘آڑو اور آلوچے کے باغات پہلے ہی ختم ہوچکے ہیں اور با گندم کی بوائی بھی ممکن نہیں رہی ہے‘انہوں نے کہاکہ سیکرٹری ایری گیشن اور دیگر حکام سے میٹنگ بھی نتیجہ خیزثابت نہ ہو سکی جس کے باعث ہماری مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے ‘انہوں نے واضح کیا کہ اگر فوری طور پر ان علاقوں کو پانی مہیا نہیں کیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس ‘ ایری گیشن آفس ‘صوبائی اسمبلی اورپریس کلب کے سامنے بھی احتجاجاً دھرنا دیا جائے گا اور ان جگہوں کا گھیراؤ کریں گے ۔