قومی خسرہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے : فلک نیاز

قومی خسرہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے : فلک نیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) خسرہ سے اپنے بچوں کو بچا نے کے لئے قو می خسرہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچا ؤ کے ٹیکے لگوا ئیں یہ ایک جان لیوا بیما ری ہے اس قو می مہم کو کا میاب بنا نے کے لئے محکمہ صحت کے ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سو می فلک نیاز نے میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی میں ضلع نو شہرہ میں خسرہ سے بچاؤ مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر اے سی پبی آصف علی ڈی ایچ او نو شہرہ ڈاکٹر گل مان شاہ ڈاکٹر یاسر وہاب پی ای آئی فوکل پر سن ڈاکٹر سمیع اللہ چلڈرن سپشلسٹ میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی فیصل خان ڈی ایچ سی ایس او سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے اایم پی اے سو می فلک نیاز نے کہا کہ یہ قو می مہم 15 اکتو بر سے 26 اکتو بر تک یہ مہم جاری رہے گی تمام والدین کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگا ئیں اور اپنے گرد نواح میں بھی بچوں کا خیال رکھیں کہ کو ئی بچہ رہ نہ جا ئے ڈی ایچ او ڈا کٹر گل مان شاہ نے کہا کہ ضلع نو شہرہ میں کل دو لا کھ انتیس ہز ار ایک انسٹھ(229159 )بچوں کو خسرہ سے بچا ؤ کے ٹیکے لگا ئیں جا ئیں گے جس کے لئے ضلع بھر میں 182 آوٹ رینج اور 61 فسکڈ ٹیمیں تشکیل دیئے گئے ہیں جو ضلع بھر میں بچوں کو خسرہ سے بچا ؤ کے ٹیکے لگا ئیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع نو شہرہ کے وہ تمام بچے جن کی عمر 9 ماہ سے5سال تک ہیں والدین ان بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگا ئیں وہ محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ اس مہم میں بھر تعاون کریں تقریب سے اے سی پبیصف علی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ یہ پیغام ضلع نو شہرہ کے کو نے کو نے تک پہنچا ئیں اور ان جان لیو ا بیما ری خسرہ سے والدین اپنے بچوں کو بچا نے کے لئے آگے آئیں اور اپنے نو ماہ سے 5 سال تک کے بچاؤ کو یہ ٹیکے لگا ئیں ہم تب اپنے بچوں کو اس قسم کے جان لیوا بیما ریوں سے بچا سکتے ہیں جب ہم سب یہ قو می فریضہ کے طور پر لے اور اپنے بچوں کو خسرہ اور پو لیو جیسی بیما ریوں سے بچا سکتے ہیں اس میں ہم سب ایک دوسرے سے تعا ون کرینگے عوام میں آگا ہی کے لئے بچوں کو خسرہ سے بچا ؤ کے لئے ایم پی اے سو می فلک نیاز اے سی پبی آصف علی ڈی ایچ او نو شہرہ ڈاکٹر گل مان شاہ ڈاکٹر یاسر وہاب پی ای آئی فوکل پر سن ڈاکٹر سمیع اللہ چلڈرن سپشلسٹ میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی فیصل خان ڈی ایچ سی ایس او کی قیا دت میں آگا ہی واک بھی کیا واک کے شرکاء نے خسرہ سے بچاؤ اور بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگا نے کے بینر بھی اٹھا ئے تھے