منشیات فروش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اہم کارروائیوں کے دوران اندرون شہر میں آئس اور چرس فروخت کرنے والے ملزم کیساتھ ساتھ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطا بق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن اور ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی خصوصی ہدایات پر پشاور کو آئس اور دوسرے منشیات سے پاک کرنے کی خاطر خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے دوران بڑی تعداد میں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور آئس برآمد کی گئی ہے ۔اسی طرح گزشتہ روز ایس پی سٹی شہزادہ کو کب فاروق کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار جاوید اختر نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر اندرون شہر میں آئس اور دوسرے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملزم سجاد ولد شیر زمان سکنہ بشیر آباد کو کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 20 گرام آئس اور 1250 گرام چرس برآمد کر لی ملزم کے خلاف حسب ضابط مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا۔جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار جاوید اختر،اے ایس آئی زاہد خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گلبہار نمبر 2 میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزمان محمد عاطف ولد حنیف خان سکنہ نوتھیہ اور نوید احمد ولد فیض احمد سکنہ سربلند پورہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2 عدد پستول بمعہ کارتوس اور خالی خول برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا