سالانہ اجتماع بنج پیر ایک عالمی اجتماع ہے : مولانا طیب طاہری
صوابی( بیورورپورٹ )جماعت اشاعت التوحید والسنت پاکستان کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں دیگر دینی اجتماعات بھی ہو رہی ہے مگر اس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شرکت کر تے ہیں لیکن ہمارا سالانہ اجتماع عام میں ایک ہی عقیدے کے لوگ شرکت کر تے ہیں انہوں نے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سالانہ اجتماع عام پنج پیر میں تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں کو شرکت کی دعوت دیں تاکہ وہ قر آن و سنت کی تعلیمات سے پوری طرح روشناس ہو سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے یمی فارم پاؤس ہنڈ میں اجتماع پنج پیر کے حوالے سے اجتماع پنج پیرکے حوالے سے منعقدہ پشتو مشاعرے سے خطاب کے دوران کیا۔جس میں مولانا ابو عمیر شمس الہادی کے علاوہ لطیف مرغز وال مولانا شاہ فیصل ، مولانا راشد عبدالباسط ، حکیم سید طیبی ، صہیب فارس ، سائر علی سائر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔ مولانا محمد طیب طاہری نے کہا کہ سالانہ اجتماع عام پنج پیر صوبائی نہیں بلکہ ایک عالمی اجتماع ہے جس میں پاکستان کے علاوہ افغانستان ، کشمیر اور دیگر ممالک سے بھی علماء کرام شرکت کرینگے یہ سہ روزہ اجتماع 26سے 28اکتوبر تک جاری رہے گا#