ہنگو‘ ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق
ہنگو( بیورو رپورٹ)ہنگو سیکرٹریٹ کے مقام پرسوزوکی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے ،موٹر سائیل سوار موقع پر جاں بحق ۔ موٹر سائیکل سوار ہنگو پولیس اہلکار تھا۔ اس سلسلے میں ہنگو پولیس نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اتوار کے روز دوپہر کے وقت ہنگو سیکرٹریٹ کے مقام پر تیز رفتار کے باعث سوزوکی گاڑی اور موٹر سائیکل دونوں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پرسوار پولیس اہلکار عبد اللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق سوزوکی گاڑی کا ڈروائیورد فرارہو گیا ہے تا ہم پولیس نے سوزوکی قبضے میں لیکر تھانہ سٹی منتقل کیا ہے۔