مہمند، تحصیل صافی خانقاہ ماربل کان میں پتھر گرنے سے مزدور جاں بحق

مہمند، تحصیل صافی خانقاہ ماربل کان میں پتھر گرنے سے مزدور جاں بحق

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل صافی خانقاہ ماربل کان میں پتھر گرنے سے مزدور جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی کے خانقاہ ماربل پہاڑی میں کان کنی کے دوران ماربل پتھر کرنے سے ایک مقامی مزدور علی زمان ولد محمد اکبر سکنہ گربز کٹہ سر شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی لایا گیا مگر وہاں پر زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر