ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق‘ بیٹی محفوظ رہی

ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق‘ بیٹی محفوظ رہی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)موسیٰ کھر اڈہ کے قریب موٹرکاراورموٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پر سوار باپ جاں بحق جب کہ بیٹی خوش قسمتی سے بچ گئی‘صدرپولیس نے متوفی کے بھائی کی رپورٹ پرواقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں روڈی خیل یارک کا رہائشی محمدسعید ولد ملک عطاء اللہ موٹرسائیکل پراپنی بیٹی کشمالہ کے ساتھ جارہاتھا کہ موسیٰ کھر اڈہ کے قریب تیزرفتارموٹرکار نے ان کو ٹکرماردی جس سے محمدسعیدشدیدزخمی ہوگیا جب کہ اس کی بیٹی معجزانہ طورپر محفوظ رہی ۔ محمدسعید کو سول ہسپتال ڈیرہ لے جایاجارہاتھا کہ اس نے راستے میں دم توڑدیا۔ صدرپولیس نے متوفی کے بھائی الطاف کی رپورٹ پرنامعلوم موٹرکار ڈرائیور کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر