سینئر سیاستدان حاجی شجاعت علی خان کو سپرد خاک کردیا گیا

سینئر سیاستدان حاجی شجاعت علی خان کو سپرد خاک کردیا گیا

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی رہنماء اور سینئر سیاستدان حاجی شجاعت علی خان کو سپرد خاک کردیا گیا نمازے جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کارکنان اور عام لوگوں نے شرکت کی حاجی شجاعت علی خان کے میت کو گذشتہ روز لندن سے پاکستان اور پھر اپنے ابائی گاوں پہنچا کر سپرد خاک کردیا گیا تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی رہنماء اور سینئر سیا ستدان حاجی شجاعت علی خان جو گذشتہ روز لندن میں انتقال ہوچکا تھا کو اپنے ابائی گا وں میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و مذھبی جماعتوں کے قائدین ن لیگ کے کارکنان اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان سابق صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے یاد رہے کہ مرحوم سابق ضلع ناظم جمال ناصر خان سابق یونین کونسل ارکوٹ کے ناظم ملک احمد خان کے والد پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر صدر عظمت علی خان کا چچا تھا مرحوم کی فاتحہ خوانی برشیر پلم مرحوم حاجی فتح محمد خان کے حجرے میں ہورہی ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر