جہانگیرہ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ‘ 1 شخص جاں بحق‘ 4 زخمی
صوابی( بیورورپورٹ ) جہانگیرہ ضلع صوابی میں جائیداد کے تنازغہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے پولیس تھانہ تورڈھیر کے رپورٹ کے مطابق موضع جہانگیرہ میں اراضی کے تنازغہ پردو افرادکے مابین راضی نامہ کے لئے جرگہ ہو رہا تھا کہ بحث کے دوران تکرار شروع ہو گئی ایک فریق نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں تیمور جاں بحق ہو گیا جب کہ حسین ، نورال خان اور مسلم خان زخمی ہو گئے مجرحین نے قتل اور اقدام قتل کی دعویداری مبینہ طور پر الیاس خان اور ان کے بیٹوں روئید ، طفیل ، خاطر اور ظفیر پر کی دریں اثناء پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق موضع مانکی میں زبانی تکرار پر عامر عبداللہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا مقتول کے بھائی مراد علی نے قتل کی دعویداری مبینہ طور پر عابد اور کامران پر کی ہے
Bac