ہنگو پریس کلب کے صحافیوں کا ایک اہم اجلاس

ہنگو پریس کلب کے صحافیوں کا ایک اہم اجلاس

ہنگو( بیورو رپورٹ ) ہنگو پریس کلب کے صحافیوں کا ایک اہم اجلاس ہنگو یونین آف جرنلسٹس کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں سینئر صحافیوں میاں سیف الاسلام کاکاخیل، اسرار احمد اورکزئی،ذاہد مصری خان،عمر حیات، محمد فخر الاسلام،ذاہد اللہ بنگش ، اسماعیل، فرمان اللہ سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پریس کلب انتخابات کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں سینئر صحافیوں سیف الاسلام اور اسرار احمد اورکزئی نے کہا کہ چونکہ رکنیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور انتخابات کی شیڈول دسمبر کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا جبکہ مختلف ادوار کے حکومتوں میں صوبے کے دیگر پریس کلبوں کے لئے فنڈز اور دیگر مراعات کے جو اعلانات کئے گئے ہیں اسی طرح برابری کی بنیاد پر ہنگو پریس کلب کو بھی فنڈز اور مراعات فراہم کئے جائے۔اجلاس کے دوران ممبران پریس کلب ذاہد مصری خان ، محمد فخر الاسلام، ذاہد اللہ بنگش و دیگر صحافیوں نے کہا کہ ہنگو ایک پسماندہ ضلع ہے اور ہنگو پریس کو گزشتہ 18 سالوں سے سہولیات اور مراعات سے محروم رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہنگو پریس کلب کا نیا بلڈنگ جس کا افتتاح سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے کیاہے جس کے لئے تا حال پریس کلب کو فرنیچر و دیگر سامان فراہم نہیں کیا گیا ہے لہذا ان کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر