لیویز اہلکاروں کو شہداء پیکیج دیا جائے‘ صدیق اکبر
باجوڑ ( نمائندہ پاکستان) باجوڑ بم ھماکے میں تحصیلدار فوا د خان کیساتھ شہید ہونے والے چھ لیویز اہلکاروں کو ( شہداء پیکج ) نہ ملنے کے خلاف باجوڑ یوتھ جرگے نے پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر باجوڑ یوتھ جرگے کے صر محمد اسرا ر و یگر ذمہ داران سید صدیق اکبر ،ثناء اللہ ،فضل سبحان ،شاہ خالد،میاں اسماعیل ،فیاض پاچا و دیگر نے کہا کہ باجوڑ میں امن و امان کیلئے لیویز فورس کی قربانیاں لازاوال ہیں ستمبر 2017 میں د باجوڑ کے د ور افتادہ علاقے ماموند میں تحصیلدار فوا دپر بم دھماکہ ہوا جس میں خو د تحصیلدار فوا دکیساتھ چھ لیویز اہلکار ارشدزمان ،معتبر خان ،عنایت خان ،برادر،محمد یوسف اور ہدایت اللہ شہید ہوچکے تھے تحصیلدار فوا دکو شہداء پیکج میں شامل کیا گیا لیکن ان چھ لیویز اہلکاروں کو تاحال ( شہداء پیکیج ) سے محروم رکھا گیا ہیں جس کیوجہ سے ان کے بال بچے فاقوں پر مجبور ہیں اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ ،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے پُرزور مطالبہ کیا کہ شہید لیویز اہلکاروں کو فوری شہداء پیکیج دیا جائے تاکہ ان کے بچے بھی احساس محرومی کے شکار نہ ہو آخر میں اُنہوں نے باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی واک کرتے ہوئے شہیدلیویز اہلکاروں کے حق میں نعرہ بازی کی ۔