دوبھائیوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)جھوک معظم میں قتل مقاتلے کی دشمنی کے باعث دوبھائیوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کے علاقہ جھوک معظم میں ممتازاوراعجاز نامی دوبھائیوں نے سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کے پیش نظررپیٹرسے فائرکرکے اپنے مخالف عبدالسلام ولد فقیر محمدکوزخمی کردیاجس کوہسپتال داخل کرادیاگیا ۔ کڑی خیسور پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ اقدام قتل کی تحت درج کرلیا۔