چارسدہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‘ 23منشیات گرفتار

چارسدہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‘ 23منشیات گرفتار

چارسدہ (بیورو رپورٹ)چارسدہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔ 23منشیات فروش گرفتار ۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف اپریشن میں 16مجرمان اشتہاریوں سمیت 55مشتبہ افراد گرفتار ۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 2رائفل،3 بندوق،4ایس ایم جی،19پستول اور790کارتوس بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق انسدادی منشیات مہم کے حوالے سے انسپکٹر جنر ل آف پولیس خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود نے صوبہ میں منشیات کی لعنت ختم کرنے اور نوجوان نسل کو آئس جیسے عذاب سے نجات حاصل کرنے کے لئے آگاہی مہم کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایات پر ے منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا گیا ۔ اپریشن میں ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان، ڈی ایس پی سرڈھیری فضل شیر خان، ڈی ایس پی شبقدر صابر گل خان اور ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان ، ایس ایچ اوز، RRF پولیس کمانڈوز کے خصوصی دستوں، لیڈیز پولیس نے حصہ لیا ۔ دوران آپریشن23مشہور منشیات فروش گرفتار کئے گئے جن میں پانچ منشیات فروش توبہ تائب ہو گئے جن کو ضمانت پر رہا کیا گیا ۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے 10کلو گرام چرس، 65گرام آئس، اور6200گرام ہیروئن برآمد کی گئی جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ۔ دوران آپریشن 16مجرمان اشتہاریوں سمیت 55مشتبہ افراد بھی گرفتار کئے گئے ۔کاروائی انسدادی میں 32افراد کو حراست میں لیا گیاجن کے قبضہ سے 2رائفل،3 بندوق،4ایس ایم جی،19پستول اور790کارتوس برآمد کئے گئے۔ ضلع میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داروں کے خلاف 4کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر