آئس نشے کے خلاف باڑہ بازار میں واک کا انعقاد

آئس نشے کے خلاف باڑہ بازار میں واک کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان )خیبر سٹوڈنٹ یونین اور خیبر یونین پاکستان نے آئس نشے کے خلاف باڑہ بازار میں ایک واک کا اہتمام کیا تھا جس میں کثیر تعداد میں طلباء اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اس واک کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا تھا اور ان کے اثرات سے لوگوں کا اگاہ کرنا تھا ان کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن میں آئس نشے کے خلاف نعرے درج تھے اس واک میں خیبر یونین کے صدر بازار گل آفریدی اور خیبر سٹوڈنٹ کے صدر صدیق اور ذاہد اس میں شامل تھے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کر دیا کہ ااس کے خلاف اقدامات کریں اور ان کے اڈوں کو ختم کریں ۔