ڈیرہ ‘ دینی مدرسے میں آتشزدگی

ڈیرہ ‘ دینی مدرسے میں آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)سوئی نادرن گیس کے پائپ کی لیکج کے باعث نورانی دارالعلوم کے عقب واقع گلی میں شدید آگ بھڑک اٹھی ‘آگ پرریسکیو1122اورلوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت قابوپالیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے محلہ جوگیانوالہ میں نورانی دارالعلوم کے عقب میں واقع گلی میں گیس پائپ لائن کی لیکج کے باعث شام کے وقت اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ کے قریب مکانات ہونے کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع کے بعد دوگھنٹے کے بعد سوئی نادرن گیس نے اپنے کنکشن کومتعلقہ علاقے میں بندکیاتاہم ریسکیو1122کی ٹیم کی آمدکے بعدٹیم نے اورمقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت آگ پرقابوپالیا اوراس کو پھیلنے سے روک دیا۔