سی سی پی او قاضی جمیل کا مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ
پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور قاضی جمیل الرحمن نے 102 بریگیڈ کے بریگیڈئر شاکر اللہ کے ہمراہ PK/78 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی کا جائزہ لیا پشاور پولیس دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ پر امن ضمنی انتخابات کے لئے پر عزم ہے جس کے لئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ PK/78 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے 102 بریگیڈ کے بریگیڈئر شاکر اللہ کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ہے اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے سی سی پی او نے دورہ کے دوران پولنگ اسٹیشنز کو فراہم کی گئی سکیورٹی انتظامات، پولنگ سٹاف کو فراہم کی گئی سہولیات اور سی سی ٹی وی کیمروں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے واضح کیا ہے کہ پر امن ضمنی انتخابات کے لئے پشاور پولیس پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس کے 2 ہزار سے زائد جوان دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اس اہم قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔