بلاول بھٹو نوجوانوں کے حقیقی لیڈر ہے‘جاوید لغاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری، جنرل سیکریٹری شعیب مرزا اور سیکریٹری اطلاعات تیمور مہر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے نئی یوتھ سندھ کے تمام اضلاع اور ڈویژن کے عہدیداران چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی امیدوں اورجمہوریت کی مضبوطی اور بالادستی کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نوجوان اور یوتھ کے حقیقی لیڈر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعلان کے مطابق نئے عہدیداران کا تعین عمر اور قابلیت کی بنیاد پر کیا ہے جس سے یوتھ کے نوجوانوں کے جوش وجذبے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے عہدیداران یوتھ کے سابقہ عہدیداران و کارکنان کی رہنمائی بھی ھاصل کریں اور یوتھ کو مضبوط کرنے کیلئے ایک صف میں جمع ہوجائے کیونکہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں سے اندھیرا ختم کرنے کی صلاحیت اور جرات رکھتی ہے اور اس کی صفوں میں تمام رنگ و نسل کے لوگ شانہ بشانہ اپنی خدمات پیش کررہے ہیں اور پیپلز پارٹی کو عوامی طاقت اور اعتماد حاصل ہے۔آخر میں انہوں نے نئی عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی۔