رانگ وے ٹریفک کیخلاف کوششیں رنگ لے آئیں ،انتخاب عالم سوری

رانگ وے ٹریفک کیخلاف کوششیں رنگ لے آئیں ،انتخاب عالم سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ رانگ وے ٹریفک کیخلاف ہماری کوششیں رنگ لے آئیں۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مشکور ہیں۔ رانگ وے ٹریفک کے خلاف مہم خوش آئند ہے ۔دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کی جاتی ہے مگر ملک میں اس کی کمی ہے ،اس کیلئے ٹریفک پولیس اور سول سوسائٹی کو کردار اداکرنا ہو گا ۔ٹریفک پو لیس کو آگہی مہم بھی چلانا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکواپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں سالانہ سیکڑوں حادثات ہوتے ہیں اور حادثات کی وجوہا ت میں دیگر ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں کے ساتھ رانگ وے کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک اس پر پھرپورمہم چلا چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ون وے کی طرح ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔