وفاقی حکومت پانی کی تقسیم کے1991 معاہدے پر عمل کرے، مرتضیٰ وہاب

وفاقی حکومت پانی کی تقسیم کے1991 معاہدے پر عمل کرے، مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشیرِ اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت پانی کی تقسیم کے 1991 معاہدے پر عمل کرے۔ نواز شریف کے دور میں ہوئے معاہدے کی سابق وزیر اعظم نے بھی پاسداری نہ کی۔وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کراچی کو اضافی 650 ملین گیلن پانی فراہم کیاجائے۔ اپنے ایک بیان میں مرتضی وہاب نے کہاکہ کراچی سے نامزد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی وفاق سے 650 ملین گیلن پانی لینے میں مدد کریں۔سندھ کو جائز پانی کا حصہ نہ ملنے سے ہر سال فصلوں کا نقصان پہنچتا ہے جبکہ پانی نہ ملنے سے ماحولیاتی و معاشی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ مرتضی وہاب نے کہاکہ فیصل واوڈا اور صدر پاکستان عارف علوی سندھ کے پانی کے مسئلے پر ہمارا ساتھ دیں۔سمندری پانی کے چڑھاؤ کے مسئلے پر آج تک وفاقی حکومت نے کوئی مدد نہ کیی ، پاکستان نیوی بھی سمندر برد ہوجانے والی زمینوں پر تشویش کا اظہار کرتی رہی ہے۔خوشحال سندھ ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ مرتضی وہاب نے کہاکہ ریونیو سے معدنی وسائل تک سندھ وفاق کے خزانے میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے۔عمران خان فل فور 1991 کے پانی کی تقسیم کے معائدے پر عمل درآمد کرائیں۔سندھ میں پانی کی قلت سے مستقبل میں بڑے تنازعہ بننے کا اندیشہ ہے سابقہ معاہدے پر عمل ہوتا تو آج ملک میں پانی کے زخیروں پر سوال نہ اٹھتا۔