نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے عقاب سمگلنگ کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے عقاب سمگلنگ کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

اسلام آباد (این این آئی)نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے عقاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم عباس فادل نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز ای وائی 232 کے ذریعے ابوظہبی جا رہا تھا ٗ دوران تلاشی ملزم کے سامان سے سات نایاب نسل کے عقاب برآمد ہوئے جنہیں ملزم غیر قانونی طریقے سے ابوظہبی لے جانا چاہتا تھا۔ اے ایس ایف نے ملزم عباس فادل کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

عقاب سمگلنگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر