چکوال میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر کسی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا

چکوال میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر کسی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 چکوال کے 6 پولنگ اسٹیشنز میں کسی خاتون نے اپنا حق رائے دہی استعما ل نہیں کیا ۔ایکسپر یس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر کسی خاتون ووٹر نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال نہیں کیا جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے حلقے کے امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں، اور ڈی آر او کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 523 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 48 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 475 ہے۔ رواں برس 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہیٰ 1 لاکھ 57 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ ان کے اسپیکر پنجاب اسمبلی بننے پر یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔

چکوال خواتین

مزید : کراچی صفحہ اول