این اے 53 اسلام آبادسے 3 آزاد امیدوارپی ٹی آئی کے علی اعوان کے حق میں دستبردار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں تین آزاد امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ تینوں امیدواران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے ضمنی انتخاب لڑ رہے تھے۔اسلام آباد این اے 53 سے دست بردارہونے والوں میں نادر منیر، زبیر گجر اور محمد سعید شامل ہیں۔ آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف کے امیدوار علی اعوان پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے دست بردار ہوئے۔ علی اعوان اسلام آباد سے بلدیاتی الیکشن کے دوران یو سی چئیرمین بھی منتخب ہو چکے ہیں اور انھیں عمران خان نے پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد اپنی چھوڑی ہوئی نشست کیلئے ٹکٹ دیا تھا۔
دستبردار