ملک میں مہنگائی کی ہوا عارضی ہے :اسد قیصر

ملک میں مہنگائی کی ہوا عارضی ہے :اسد قیصر

صوابی( محمد شعیب سے) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی ایک عارضی بھونچال ہے ۔مہنگائی کے حوالے سے صرف پروپگینڈہ کیا جارہا ہے۔ حکومت بہت جلد اس مصنوعی مہنگائی پر قابو پا لے گی ان خیالات کااظہار اپنے گاؤں مرغز میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں ضمنی الیکشن کے موقع پر اپنا ووٹ پول کرنے کے بعد صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن سے گفتگو کے دوران کیا قبل ازیں انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار عاقب اللہ خان جو ان کے بھائی بھی ہیں کے حق میں ووٹ پول کیا۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے واضح احکامات جاری کر دیئے ہیں۔جب کہ وزیر اعظم رواں ہفتہ مہنگائی کے حوالے سے قوم سے خطاب بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی مہنگائی کے حوالے سے جو صورتحال ہے بحث کی جائے گی تاکہ معاشی طور پرایک چارٹر ہوں جس پر پوری قوم متفق ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلی دفعہ قوم کے سامنے تمام حقائق رکھ دی ہے اور معاشی صورتحال پر قومی اسمبلی میں بحث کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے پی ٹی آئی کو جو واضح مینڈیٹ دیا ہے اس کو ہماری حکومت بھر پور انداز میں ڈیلیور کرئے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام معاشی صورتحال ہمارے نوٹس میں ہے ان سب کو درست سمت میں لے جائیں گے اس حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات پاکستان میں پہلی دفعہ صاف و شفاف ہوئے تھھے اسی طرح ضمنی الیکشن کا انعقاد بھی صاف و شفاف ہوا اگر چہ ٹرن آوٹ کم رہا کیونکہ ضمنی الیکشنز میں اکثر ٹرن آوٹ کم ہو تا ہے لیکن ہمارے ورکروں نے لوگوں کو گھروں سے نکال کر ووٹ پول کرنے میں بھر پور کر دار ادا کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول