ضمنی الیکشن: مظفر گڑھ میں ماں نے بیٹے کو شکست دے دی
مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایوانوں کی سیاست ضمنی انتخابات میں ماں اور بیٹے کو بھی آمنے سامنے لے آئی۔ضمنی انتخابات میں مظفر گڑھ کے حلقے پی پی 272 میں ماں اور بیٹے نے ایک ہی نشست پر انتخابات لڑا۔آزاد امیدوار ہارون سلطان بخاری پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی اپنی والدہ زہرا بتول کے مدمقابل تھے تاہم جیت ماں کے حصے میں آئی۔پی پی 272 مظفرگڑھ میں ماں نے بیٹے کو ہرا دیا، غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرا بتول 24019 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئیں۔ان کے بیٹے آزاد امیدوار ہارون احمد سلطان دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 17072 ووٹ لیے۔
بیٹے کو شکست