ہمایوں اختر کی آمد پر لیگی کارکنوں کے لوٹا لوٹا کے نعرے

ہمایوں اختر کی آمد پر لیگی کارکنوں کے لوٹا لوٹا کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)حلقہ این اے 131سے تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر کی نادر آباد پولنگ اسٹیشن آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے ۔اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور مخالفانہ نعرے بازی شروع کر دی جس سے حالات کشیدہ ہو گئے ۔ ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو پیچھے ہٹا دیا ۔
لوٹا نعرے