یمن میں اتحادی فضائیہ کا حملہ ، ایک ہی خاندان کے 8افراد سمیت 17ہلاک

یمن میں اتحادی فضائیہ کا حملہ ، ایک ہی خاندان کے 8افراد سمیت 17ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا (آئی این پی ) یمن کے صوبے حدیدہ میں سعودی اتحادی افواج کے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 17 یمنی لقمہ اجل بن گئے،سعودی اتحاد نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے حدیدہ میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملے میں ہلاک ونے والوں میں آٹھ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں فورسز کی چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسی دوران قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی حملے کی زد میں آئی۔حکام نے کہا ہے حملے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس میں بیشتر کی حالت نازک ہے۔ یمن میں ہونے والے حملوں میں اب تک دس افراد ہلاک، جب کہ دو لاکھ افراد نے محفوظ مقامات کی جانب ہجرت کی ہے۔سعودی اتحاد نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ۔

مزید :

عالمی منظر -