چینی حکومت شہری مضافات میں 53لاکھ گھر تعمیر کریگی

چینی حکومت شہری مضافات میں 53لاکھ گھر تعمیر کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی حکومت شہروں کے مضافات میں53لاکھ سے زائد گھر تعمیر کریگی، یہ گھر سال کے پہلے9ماہ کے دوران تعمیر کئے جائینگے جو حکومت کے سالانہ ہدف کا92فیصد ہے،وزارت ہاؤسنگ اور شہری دیہی ترقی کے مطابق چینی حکومت آئندہ تین سال کے لیے ان علاقوں میں گھروں کی تزئین و آرائش کا ایک نیا منصوبہ بھی شروع کر رہی ہے جس کے تحت اس سال58لاکھ یونٹ تعمیر کئے جائینگے۔وزارت کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت عوام کی ضروریات سے مؤثر طور پر نمٹے گی،2017میں60لاکھ90ہزار سے زیادہ گھر تعمیر یا مرمت کئے گئے تھے جبکہ 12.89ملین دیہی افراد کو غربت سے نجات دلائی گئی، اسی عرصہ کے دوران2لاکھ85ہزار کلو میٹر دیہی سڑکیں بھی تعمیر یا مرمت کی گئیں اور حکومت نے اپنے تمام اہداف حاصل کئے۔

مزید :

عالمی منظر -