بھارت میں مسلم نوجوانوں کا امتیازی سلوک کے خلاف ملک گیر احتجاج
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ اسٹریٹ سمیت ملک کی مختلف ریاستوں کے بیس سے زائد شہروں میں مسلم نوجوانوں نے مسلمانوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کی پرزور مذمت کرتے ہوئے یوم مزاحمت منایا اور اپنے شہری حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ، مظاہرین نے احتجاج کو پہلا قدم بتایا اور 2019 سے قبل ملک بھر میں ووٹرز کو بیدار کرنے کی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اتوار کو بھارتی دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ اسٹریٹ سمیت ملک کی مختلف ریاستوں کے بیس سے زائد شہروں میں مسلم نوجوانوں نے مسلمانوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کی پرزور مذمت کی ،ملک گیر سطح پر مسلم نوجوانوں نے گلبرگہ ، ممبئی ، بنگلور، گیا ، دھنباد ، سدھارتھ نگر ،سنت کبیر نگر ، باغنگر مؤ، اعظم گڑھ ،بلند شہر ،، حیدرآباد، چتوڑر اے ایم یو ، بلیا ،ستارا میں یوم مزاحمت منایا۔دہلی میں پارلیمنٹ اسٹریٹ سمیت اس ملک کی مختلف شہروں میں ایک ساتھ 'ووٹ ہمارا بات ہماری' ، 'سبھی شہری برابر ہیں' کے ہیش ٹیگ کے پلے کارڈ لیے مسلم نوجوان جمع ہوئے اور ملک میں حالیہ برسوں میں مسلمانوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کی پرزور مذمت کی اور یوم مزاحمت منایا اور اپنے شہری حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ۔احتجاج میں شامل افراد نے اس احتجاج کو پہلا قدم بتایا اور 2019 سے قبل ملک بھر میں ووٹرز کو بیدار کرنے کی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا ۔مظاہرین کے اہم مطالبات تھے کہ بھارت کا ہر شہری برابر کے معاوضے اور احترام کا حق دار ہے۔ ہندوستان کے ہر شہری کو انصاف کے حصول کا برابری کا حق ہے۔ہمارے معاشی حقوق کا احترام ہو۔ ہمارے تعلیمی حقوق کا احترام ہمارے جینے کے حق کا احترام ہو۔