چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلی عہدے دار کا دورہ سنکیانگ

چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلی عہدے دار کا دورہ سنکیانگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنکیانگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلی عہدے دار یو چھوانگ نے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کا دوہ کیا۔دورے کے دوران یو چھوانگ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے صدر مقام ارمچی اور شہر ہہ تھیان گئے۔اس دوران انہوں نے ایک مقامی مسجد کا دورہ بھی کیا۔ مسجد کے دورے کے موقع پر یو چھوانگ نے نئے دور میں مذہبی امور کے حوالے سے مقامی حکومت کے اہلکاروں اور مذہبی شخصیات سے بات چیت کی۔یو چھوانگ نے سنکیانگ میں مذہبی شعبے میں حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مذہبی شخصیات درخشاں روایات پر عمل کرتے ہوئے حب الوطنی اور محبت کا درس دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مساجد کا انتظام و انصرام مزید بہتر بنایا جائیگا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مذہب کے پیروکاروں کو یہ اچھی طرح سمجھایا جائے کہ ملک کے قانون پر عمل پیرا رہیں۔

مزید :

عالمی منظر -