حضرت بہاﺅالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آج سے آغاز

حضرت بہاﺅالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آج سے آغاز
حضرت بہاﺅالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آج سے آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)حضرت بہاﺅالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آغاز آج سے ملتان میں ہورہا ہے۔برصغیر کے معروف صوفی بزرگ شیخ اسلام حضرت بہاﺅالدین زکریا سہروردی علیہ رحمہ کا 779 واں تین روزہ عرس ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔ درگاہ کے سجادہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی درگاہ کو غسل دیکر عرس کی تقریبات کا آغاز کریں گے۔
شیخ اسلام حضرت بہاﺅالدین زکریا تحصیل کہروڑ میں 27 رمضان المبارک 566 ہجری کو پیدا ہوئے، دینی تعلیم کےلئے12 سال کی عمر میں ہی خراسان، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کا سفر کیا۔حضرت بہاﺅالدین زکریانے ملتان میں ایک عظیم درسگاہ قائم کی، آپکی دینی تعلیمات اور خدمات کی وجہ سے برصغیر میں اسلام پھیلا ہے۔ آج بھی زائرین کی بڑی تعداد آپ کی درگاہ پر حاضری دینے آتی ہے۔
حضرت بہاﺅالدین زکریا معروف روحانی بزرگ شہاب الدین سہروردی کے دست بعیت ہوئے اور ان کے حکم پر برصغیر میں رشد و ہدایت کا کام کیا۔علما و مشائخ کے مطابق حضرت بہاﺅالدین زکریا کی تعلیمات میں مذہبی رواداری، اخوت اور بھائی چارہ کا درس ملتا ہے۔