خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق کافی کام ہوگیا،چیف جسٹس نے خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق معاملہ نمٹا دیا

خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق کافی کام ہوگیا،چیف جسٹس نے خواجہ سراﺅں ...
خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق کافی کام ہوگیا،چیف جسٹس نے خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق معاملہ نمٹا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق معاملہ نمٹا دیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق کافی کام ہوگیا،قانون وانصاف کمیشن نے کافی کام کیا ہے،قانون وانصاف کمیشن نے سفارشات مرتب کی ہیں،عملدرآمدصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق کافی کام ہوگیا،قانون وانصاف کمیشن نے کافی کام کیا ہے، قانون وانصاف کمیشن نے سفارشات مرتب کی ہیں،عملدرآمدصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ نئے 21خواجہ سراؤں نے شناختی کارڈبنوائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں سفارشات پرعملدرآمدجاری رکھیں،پاکستان واحدملک جس نے خواجہ سراؤں کی بہبودکیلئے پالیسیاں بنائیں،عدالت نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق معاملہ نمٹادیا۔