کرکٹرشرجیل خان کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

کرکٹرشرجیل خان کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست پر سیکرٹری داخلہ ...
کرکٹرشرجیل خان کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر شرجیل خان کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں کرکٹر شرجیل خان کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے غیرقانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کررکھا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ کرکٹر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیا جائے۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ اوروفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید : کھیل /علاقائی /پنجاب /لاہور