سپریم کورٹ نے ضلع کچہری ملتان میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کامعاملہ پر کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ضلع کچہری ملتان میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ یاورعلی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ضلع کچہری ملتان میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کے معاملے کی سماعت کی،چیف جسٹس ثاقب نثارنے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی ،کمیٹی میں کمشنرملتان، ڈی سی ملتان،صدرہائیکورٹ بارملتان سمیت دیگرشامل ہیں، کمیٹی نئے جوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کاجائزہ لے گی۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نئے جوڈیشل کمپلیکس پرکروڑوں روپے خرچ ہوئے،وکلاکوجوڈیشل کمپلیکس منتقلی پراعتراض نہیں ہوناچاہئے۔