حکومت کا پی ٹی وی اور ریڈیو ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا فیصلہ

حکومت کا پی ٹی وی اور ریڈیو ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا فیصلہ
حکومت کا پی ٹی وی اور ریڈیو ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا فیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن اورریڈیوپاکستان ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کافیصلہ کیا ہے ،2008 کے بعدتعینات ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائےگی،وزیراطلاعات نے ڈگریوں کی تصدیق کےلئے بورڈ بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کاعمل سینئرافسران سے شروع ہوگا،غیرمصدقہ ڈگریوں والے ملازمین وصول شدہ تنخواہیں واپس کریں گے،ایسے افرادکوملازمت پررکھنے والوں کونوٹس جاری کئے جائیں گے۔فوادچودھری کا کہناتھا کہ ڈگریوں کی تصدیق کا عمل ایک ماہ کے اندرمکمل کیاجائےگا،ڈگریوں کی تصدیق میں ایچ ای سی کانمائندہ بطورمعاون شریک ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد