آخری ملاقات کےلئے 50سے زائد افراد نہ آئیں،زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی خاندان سے آخری ملاقات کا پروانہ جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیل حکام نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی خاندان سے آخری ملاقات کاپروانہ جاری کردیا،آخری ملاقات کل دن 12بجے جیل میں کرائی جائےگی۔
جیل حکام نے کہا ہے کہ آخری ملاقات کرنے والے قومی شناختی کارڈہمراہ لائیں اور آخری ملاقات کےلئے 50سے زائد افراد نہ آئیں،جیل حکام نے کہا ہے کہ عمران کو بدھ کوعلی الصبح پھانسی دی جائے گی،پھانسی کے بعدمیت صبح ساڑھے5بجے ورثاکے حوالے کی جائیگی۔
واضح رہے کہ عمران علی نے زینب سمیت 7 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا، مجرم کی صدر مملکت،اعلیٰ عدلیہ سے رحم کی اپیلیں خارج ہوچکی ہیں۔